24 جنوری، 2018، 1:37 PM

خورشید شاہ نے شہباز شریف کو مداری قراردیدیا

خورشید شاہ نے شہباز شریف کو مداری قراردیدیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصور کے واقعہ پرہم سب اور پوری قوم سوگوار ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف تالیاں بجوا رہے ہیں، شہباز شریف سیاستدان نہیں بلکہ مداری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف  کو مداری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قصور کے واقعہ پرہم سب اور  پوری قوم سوگوار ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف  تالیاں بجوا رہے ہیں، شہباز شریف سیاستدان نہیں بلکہ مداری ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ شہباز شریف نے پریس کانفرنس میں زینب کے والد کے سامنے تالیاں بجوا کرمعصوم بچی کے والدین کے زخموں پر نمک چھڑکا، شہباز شریف کو خود کو سیاستدان کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ انہیں اخلاقیات کا کچھ پتا نہیں، شہباز شریف مداری ہیں سیاستدان نظر نہیں آتے، مکروہ غلیظ آدمی پکڑا گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تالیاں بجوائی جائیں، بادشاہ بے شرمی کے ساتھ تالیاں بجوا رہا تھا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ قصور جیسے واقعات پر ہم شرمسار ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب تالیاں بجوا رہے ہیں، پارلیمان کو اس بات پر غور کرنا چاہیے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، کل جس نے بھی پریس کانفرنس دیکھی اس کا سر شرم سے جھک گیا ہوگا، پارلیمان وزیراعلیٰ کے خلاف اس معاملے پر مذمتی قرارداد لائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال باقی صوبوں سے ابتر ہے۔ 2017 میں پنجاب میں زیادتی کے 43 کیس رجسٹرڈ ہوئے، 2016 میں لاہور میں 51 زیادتی کے کیسز ہوئے، قصور میں 66، مظفرگڑھ میں 43 اور لودھراں میں بھی زیادتی کے واقعات رونما ہوئے، شہباز شریف ناکام ترین وزیراعلیٰ ہیں۔

News Code 1878260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha