28 جنوری، 2012، 4:33 PM

پنجاب

صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی کے پاس صرف 18 وزارتیں ہیں

صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی کے پاس صرف 18 وزارتیں ہیں

مہر نیوز-28 جنوری 2012ء: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی جناب شہباز شریف کے پاس صرف 18 وزارتیں ہیں صوبہ پنجاب میں قابل اور باصلاحیت افراد کا شدید قحط ہے وزیر اعلی کي جانب سے اٹھارہ وزارتيں اپنے پاس رکھنے کے اقدام کواب لاہور ہائي کورٹ ميں چيلنج کر ديا گيا ہے.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی جناب شہباز شریف کے پاس صرف 18 وزارتیں ہیں صوبہ پنجاب میں قابل اور باصلاحیت افراد کا شدید قحط ہے وزیر اعلی کي جانب سے اٹھارہ وزارتيں اپنے پاس رکھنے کے اقدام کواب لاہور ہائي کورٹ ميں چيلنج کر ديا گيا ہے.  درخواست ميں مؤقف اختيار کيا گيا ہے کہ وزيراعلي شہباز شریف نے اپني آئيني ذمہ دارياں کو پورا نہیں کیا ہے جس کي وجہ سے مفاد عامہ کے سب سے اہم شعبے وزارت صحت ميں کوئي وزير مقررنہيں کيا گيا.درخواست گزار نوشاب خان ايڈووکيٹ کا موقف ہے کہ وزيراعلي شہباز شريف وزارت اعلي کے ساتھ ساتھ اٹھارہ محکموں کا اضافي چارج لے کر کسي بھي شعبے ميں بہتر کارکردگي کا مظاہرہ نہيں کر رہے. بطور وزيراعلي مصروفيات کے باعث شہباز شريف صحت کے شعبے سے بالکل لاتعلق ہيں. صحت کے معاملات پر حکومتي کنٹرول نہيں رہا اس کا واضح ثبوت پي آئي سي ميں ادويات کے ري ايکشن سے ہونے والي بیشمار اموات ہيں جن کی ذمہ داری براہ راست وزیر اعلی کے دوش پر عائد ہوتی ہے.

News ID 1519140

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha