21 جنوری، 2018، 1:38 PM

حماس کا حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

حماس کا حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار

فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن محمود الزہار نے حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی رکن محمود الزہار نے حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ محمود الزہار نے القدس العربی کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات طبیعی راہ پر لوٹ آئے ہیں اور ہم حزب اللہ لبنان اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے اور مضبوط بنائیں گے۔ محمود الزہار نے کہا کہ ہم کسی ایسے مسئلہ کو ہرگز قبول نہیں کریں گےجو مسئلہ فلسطین کو نابود کرنے کا سبب بنے۔ انھوں نے کہا فتح تنظیم تحقیر آمیز راستہ اخۃیار کرکے مسئلہ فلسطین کو نابود کرنا چاہتی ہے اور اسی وجہ سے حماس نے فتح کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔انھوں نے کہا کہ لبنان میں حماس کے اعلی رکن محمد حمدان کے قتل میں اسرائيل ملوث ہے۔

News ID 1878196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha