مہر خبررساں ایجنسی نے الاخـار سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس کے لبنان میں نمائندے علی برکہ نے حزب اللہ لبنان کے ایک اعلی اہلکار حسن حب اللہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس شام کے معاملے میں غیر جانب دار ہے۔ اس نے کہا کہ لبنان میں مقیم فلسطینی شام کی ارضی سالمیت اور شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ ہمیں علاقہ میں امریکہ اور صہیونیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے اور مسلمانوں کی توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف مبذول کرنے کی تلاش و کوشش کرنی چآہیے علی برکہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے حامی عرب ممالک کے ذریعہ خطے میں بحران پیدا کرکے مسئلہ فلسطین سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ علی برکہ نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ کو امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایک صف تشکیل دینی چاہیے۔
مہر نیوز/15 جون /2013ء:حماس کے لبنان میں نمائندے نے حزب اللہ لبنان کے ایک اعلی اہلکار کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس شام کے معاملے میں غیر جانب دار ہے۔
News ID 1823523
آپ کا تبصرہ