15 جنوری، 2018، 1:17 PM

امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئی ہیں

امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئی ہیں

امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اچانک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز اچانک پاکستان کے دورے پر اسلام آباد  پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی قائم مقام معاون وزیرِ خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی ہے، ایلس ویلز اور تہمینہ جنجوعہ کے درمیان دفترخارجہ میں ہونے والی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ افغانستان میں قیامِ امن، سکیورٹی معاملات اور پاک امریکہ تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اگست 2017 کے بعد ایلس ویلز کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے۔

News ID 1878063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha