15 جنوری، 2018، 10:31 AM

فلسطینی میزائل اسرائیل کو نابود کرسکتے ہیں

فلسطینی میزائل اسرائیل کو نابود کرسکتے ہیں

صہیونی اخـبار کے تجزیہ نگار نے فلسطینی میزائلوں کی قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی میزائل اسرائیل کو تباہ و برباد کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی اخـبار معاریو کے تجزیہ نگار " ٹیل لیف رام " نے فلسطینی میزائلوں کی قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی میزائل اسرائیل کو تباہ و برباد کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے تحلیل گر اور تجزیہ نگار کے مطابق فلسطینی میزائل اسرائيل کی سکیورٹی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ اسرائیلی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ آئندہ ممکنہ جنگ میں فلسطینی میزائل اسرائیل کو تباہ کرسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام کو بھی فلسطینی میزائلوں کی قدرت کے بارے میں علم ہے۔

News ID 1878049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha