مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکام نے صوبے شینسی میں لیفن کے مقام پر قائم عیسائی چرچ کو غیر قانونی تعمیرات قرار دیتے ہوئے منہدم کردیا ہے۔ چینی حکومت کے ایک عہدیدارکا کہنا ہے کہ شہر سے غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کے حوالے سے قومی سطح پر مہم چلائی گئی ہے جس کے بعد چرچ کو منہدم کرنے کا عمل سامنے آیا۔ اطلاعات کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی مذہب سمیت کسی بھی منظم تحریکوں یا گروہ کو اپنے متعین کردہ دائرہ کار سے باہر برداشت کرنے پر آمادہ نہیں ہے، اگست 2014 میں چین کے صدر شی جن پنگ نے مذہبی تنظیموں سے کہا تھا کہ وہ اپنی اقدار کو چینی ثقافت اور کمیونسٹ پارٹی سے ہم آہنگ بنائیں۔
چینی حکام نے صوبے شینسی میں لیفن کے مقام پر قائم عیسائی چرچ کو غیر قانونی تعمیرات قرار دیتے ہوئے منہدم کردیا ہے۔
News ID 1878043
آپ کا تبصرہ