عرب خاتون کو فحش ویڈیو شیئر کرنے کے جرم میں ایک سال قید اور 250.000 درہم جرمانہ

خبر آئی ڈی: 4197617 -
متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز شیئر کرنے کے جرم میں عربی خاتون کو ایک سال قید اور 250.000 درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی عدالت نے سوشل میڈیا پر فحش ویڈیوز شیئر کرنے کے جرم میں عربی خاتون کو ایک سال قید اور 250.000 درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظہبی کی وفاقی عدالت نے عرب خاتون کو سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد کی تشہیر اور شیئرنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اخلاقی اقدار کی پامالی کرنے اور سائبر قوانین کی خلاف ورزی کا مجرم ٹہرایا ہے۔عدالت نے مختلف سماجی ویب سائٹس پر فحش مواد کرنے کی مجرمہ کو 250.000 درہم جرمانہ اور ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

1 + 6 =