مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف ہوٹل رٹز میں مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کرکے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر ڈاکوئوں نے زیورات لوٹے جبکہ پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق لوٹے گئے زیورات کی مالیت 40 لاکھ یورو سے زائد ہے ۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف ہوٹل رٹز میں مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کرکے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔
News ID 1877964
آپ کا تبصرہ