مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں چرچ سے واپس آنے والے عیسائیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ایک مقتول کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب یہ افراد سال نو سے متعلق چرچ میں ہونے والی تقریب کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔فائرنگ کا یہ واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں پورٹ ہارکورٹ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں 14 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 12 افراد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
نائیجیریا میں چرچ سے واپس آنے والے عیسائیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1877759
آپ کا تبصرہ