1 جنوری، 2018، 12:47 PM

فلسطین نے واشنگٹن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا

فلسطین نے واشنگٹن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا

فلسطین نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر واشنگٹن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وفا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر واشنگٹن میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے امریکہ میں متعین سفیر حسام زملط کو موجودہ صورتحال پر مشاورت کےلئے وطن طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر کو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ وہاں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف نہ صرف مسلم ممالک میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا بلکہ  مغربی ممالک میں بھی مظاہرے ہوئے جبکہ اقوام متحدہ نے بھی اس فیصلے کو مسترد کردیا۔

News Code 1877741

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha