مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سےملاقات میں ایران اور پاکستان کے مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی رشتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی منزل ، دوست اور دشمن ایک ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں خطے کو درپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران پاکستان کو بھائی سمجھتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، اسلام آباد میں 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس دہشتگردی کے چیلنج کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ علی لاریجانی نے اسپیکر ایاز صادق کو اگلے سال تہران میں او آئی سی پارلیمانی یونین میں شر کت کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں اقوام مشترکہ مذہب ، تاریخ اور ثقافت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھی ہیں اور ان کی منزل، دوست اور دشمن ایک ہیں، پاک ایران قریبی تعلقات خطے میں امن، سکیورٹی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں، دونوں ممالک کے مابین سماجی و اقتصادی شعبوں میں تعاون میں اضافہ ضروری ہے، چیلنجوں سے نبردآزماہونے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سےملاقات میں ایران اور پاکستان کے مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی رشتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی منزل ، دوست اور دشمن ایک ہیں۔
News ID 1877590
آپ کا تبصرہ