23 دسمبر، 2017، 12:39 PM

امریکہ میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام

امریکہ میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام

امریکی سکیورٹی فورسز نے سان فرانسسكو میں کرسمس کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سکیورٹی فورسز نے سان فرانسسكومیں کرسمس کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق امریکی فوجی کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 25 سالہ سابق امریکی میرین ایورٹ آرن جیمسن کو امریکہ کی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی اہلکار کے ساتھ مبینہ طور پر منصوبہ شیئر کرنے کے باعث شمالی  کیرولینا سے گرفتار کیا گیا۔ امریکی حکام  کے مطابق ملزم دہشت گرد تنظیم داعش سے متاثر ہے اور اس نے سان فرانسسکو چرچ پر حملے کا منصوبہ بنایا اور اس کی معلومات داعش کو فراہم کیں۔

News ID 1877540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha