مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ بیت المقدس کسی بھی صورت میں بچوں کی قاتل اور غاصب اسرائیلی حکومت کوتقدیم نہیں کیا جائےگا۔
صدر اردوغان نے حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کی آنکھوں کا نور ہیں اور ہم اسے اسرائیل کی غاصب اور بچوں کی قاتل حکومت کو کبھی نہیں دیں گے۔
صدر اردوغان نے کہا کہ سخت ایام سے عبور کرجائیں گے عراق، شام، یمن اور فلسطین کے دردناک واقعات ہیں ان کے باوجود امریکہ کی نئی سازش ایک اور دردناک واقعہ ہے کیا امریکہ کے پاس برادر کشی کی کوئی اور سازش بھی باقی ہے؟ اردوغان نے کہا کہ وہ فلسطین کےمظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے ۔
آپ کا تبصرہ