مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے وزیر خارجہابراہیم غندور نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایران کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ بنیں گے۔ سوڈان کے وزیر خآرجہ نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کئے لیکن ہم ایران کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سوڈان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سوڈان اور ایران کے نظریات ایکدوسرے کے بہت قریب ہیں۔
سوڈان کے وزیر خارجہ ابراہیم غندور نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی ہم ایران کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ بنیں گے۔
News ID 1876821
آپ کا تبصرہ