18 نومبر، 2017، 3:32 PM

دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک

دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک

شام کے صوبہ دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور 20 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1876750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha