مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان 250 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے تجارتی معاہدے طے پاگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے موقع پر بیجنگ میں دونوں ممالک کی بڑی کمپنیوں کے درمیان 250 ارب ڈالرسے زائد مالیت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اور اس تقریب میں صدر ڈونلڈٹرمپ اورصدر ژی جن پنگ بھی موجود تھے۔ معاہدوں کے مطابق چینی کمپنیاں امریکہ سے 300 بوئنگ طیاروں کی خریداری سمیت انفرانسٹرکچر،ٹیلی کمیونی کیشن اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گی جب کہ امریکی کمپنیاں چین سے کاروں کے پرزے سمیت دیگر شعبوں میں خریداری کریں گی۔موبائل فون بنانے والی چینی کمپنیوں اوپو اور ویوو کا امریکی ٹیلی کام موبائل کمپنی قوالکوم سے مصنوعات کی خریداری کا بھی معاہدہ ہوا ہے۔ چین نے امریکہ کو اپنی تجارتی منڈیوں میں رسائی دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے امریکی کمپنیوں کو " ون بیلٹ ون روڈ " پروگرام کے منصوبوں میں حصہ لینے کی پیشکش کی جس پر امریکی صدر نے خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعاون سے شمالی کوریا کے مسئلے کو تیزی اور آسانی سے حل کیا جاسکتا ہے۔
امریکہ اور چین کے درمیان 250 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے تجارتی معاہدے طے پاگئے ہیں۔
News ID 1876551
آپ کا تبصرہ