مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد کالعدم تنظیم کے 3 اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی وہابی دہشت گرد تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان فردوس چوک کے قریب پمفلٹ تقسیم کررہے تھے اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہوئے لوگوں کووہابی دہشت گرد کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہے تھے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والا عرفان اللہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف اور اکرام اللہ شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔ وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کو نقصان پنہچا رہے ہیں۔ وہابی دہشت گردوں کو پاکستان کے وہابی مدارس اور اداروں کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ وہابی دہشت گرد پاکستانی کی ارضي سالمیت کے لئے بھی بہت بڑا خطرہ ہیں۔
پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد کالعدم تنظیم کے 3 اہم دہشت گرد گرفتار کرلئے ہیں۔
News ID 1876421
آپ کا تبصرہ