26 اکتوبر، 2017، 10:36 AM

عراقی وزير اعظم کا القائم علاقہ کو داعش سے آزاد کرانے کا فرمان جاری

عراقی وزير اعظم کا القائم علاقہ کو داعش سے آزاد کرانے کا فرمان جاری

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی فوج کو القائم علاقہ کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی فوج کو القائم علاقہ کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے اپنے حکم میں داعش کے ناپاک وجود سے عراقی سرزمین کو مکمل طور پر پاک کرنے پر زوردیا ہے۔ عراقی فورسز نے القائم علاقہ کو داعش سے پاک کرنے کے لئے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق داعش دہشت گردوں کے پاس مرنے اور بھاگنے کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔

News ID 1876211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha