9 اکتوبر، 2017، 10:06 AM

کوئٹہ میں وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کاسی روڈ پر مسلح دہش ت گردوں نے وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ میں کاسی روڈ پر مسلح دہش ت گردوں نے وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں مسلح دہشت گردوں نے موٹرسائیکل پر سوار مسلح دہشت گردوں نے وین کو نشانہ بنایا۔ وین میں سوار افراد ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے جب کہ  مسافروں میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔ پولیس کے مطابق جیسے ہی وین کاسی روڈ پر پہنچی تو پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے وین پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں  3 ہزارہ برادری کے افراد بھی شامل ہیں ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں اور لاشوں کو ایمبولینسوں کے ذریعہ اسپتال منتقل کردیا جہاں مرنے والوں کی شناخت حاجی محمد ،صالح محمد ،خادم حسین ،سید سرور  اورمحمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔  ذرائع کے مطابق وہابی دہشت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرکے پاکستان کو کمزور بنانا چاہتے ہیں۔

News ID 1875817

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha