اسرائیل کی حقیقت جعلی ،جڑیں سست اور بنیادیں کمزور ہیں

خبر آئی ڈی: 4105828 -
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائيل خود کو مضبوط اور آہنی بنا کر پیش کررہا ہے حالانکہ اس کی بنیادیں بالکل کمزور ، ضعیف اور جعلی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ اسرائيل خود کو مضبوط اور آہنی بنا کر پیش کررہا ہے حالانکہ اس کی بنیادیں بالکل غیر مستحکم ، کمزور ، ضعیف اور جعلی ہیں۔ جنرل محمد حسین باقری نے شہید حسین ہمدانی کی دوسری برسی کے موقع پر ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسین ہمدانی نے اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح نبھاتے ہوئے اپنا نام شہداء کی فہرست میں شامل کرلیا اور شہداء اللہ تعالی کی بارگاہ میں مقرب ہیں۔ جنرل باقری نے کہا کہ شہید ہمدانی کی نگاہیں دشمن کے محاذ کے پیچھے ہوتی تھیں اور انھوں نے دفاع مقدس اور شام کے محاذ پر نمایاں کارنامے انجام دیئے اور اپنی ذمہداریوں پر اچھی طرح عمل کرکے مدافع حرم شہیدوں میں شامل ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ شامی عوام اور شامی فوج کے کمانڈر ایران کے فوجی مشیروں کو اپنے لئے فرشتہ نجات سمجھتے ہیں اور ان کا ایرانی فوجی مشیروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری ہے۔ جنرل محمد حسین باقری نے کہا کہ اسرائيل براہ راست اور امریکہ کے ذریعہ  اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنی حیات کو جاری رکھنا چاہتا ہے  داعش نے اسرائيل کو بہت بڑی مدد فراہم کی جو کام اسرائیل نہیں کرسکتا تھا وہ داعش دہشت گردوں نے امریکی سرپرستی میں انجام دیدیا۔ انھوں نے کہا کہ اسرائيل کی حقیقت جعلی ہے اور اس کی جڑیں سست اور بے بنیاد ہیں اس کے باوجود وہ اپنے آپ کو آہنی سمجھ رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

5 + 11 =