28 ستمبر، 2017، 5:57 PM

الرمادی کے جنوب میں 100 داعش دہشت گرد ہلاک

الرمادی کے جنوب میں 100 داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار کی امن کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے الرمادی کے جنوب میں 100 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار کی امن کمیٹی کے سربراہ نعیم الکعود نے کہا ہے کہ عراقی فورسز اور رضاکار دستوں نے الرمادی کے جنوب میں 100 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ نعیم الکعود نے کہا کہد اعش دہشت گرد جدید ترین گاڑیوں کے ہمراہ صوبہ الانبار میں داخل ہوئے تھے جنیھں مقامی قبائل ، سکیورٹی فورسز اور رضاکار دستوں نے مشترکہ کارروائی کے دوران ہلاک کردیا۔ اس نے کہا کہ داعش دہشت گرد آشکارا طور پر الطاش اور المجر علاقوں میں داخل ہوئے جنھیں بر وقت کارروائی کرکے ہلاک کردیا گیاہے۔

News ID 1875592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha