مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کو ریا کو فوجی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر حملے کے لئے بالکل تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ ، شمالی کوریا کے خلاف فوجی اقدام کے لئے پوری طرح تیار ہے ،ہم نے یہ آپشن استعمال کیا تو شمالی کوریا کے لئے تباہ کن ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کو فوجی حملے دھمکی دے چکے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں شمالی کوریا کے سلسلے میں ایک آپشن فوجی بھی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر شمالی کو ریا کو فوجی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا پر حملے کے لئے بالکل تیار ہے۔
News ID 1875575
آپ کا تبصرہ