26 ستمبر، 2017، 1:19 PM

کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کینیڈا میں گرمی کا 86سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کینیڈا میں گرمی کا 86 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا  جس کے بعد کینیڈا میں  گرمی کا 86 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں گزشتہ دنوں درجہ حرارت30 اعشاریہ6 ریکارڈ کیا گیا ، جو86 برسوں میں سب سے گرم دن تھا ۔ اس سے قبل 1931 میں ٹورنٹو میں درجہ حرارت29 اعشاریہ2 ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ٹورنٹو کے علاوہ ونڈسر ،سارنیا ،ہملٹن ، واٹرلو اور اوٹاوا سمیت دیگر قصبوں اور شہروں میں گرمی کے گزشتہ پچاس برسوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔کینیڈا کے محکمۂ ماحولیات نے شہروں کو سخت گرم موسم کے باعث محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

News ID 1875529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha