25 ستمبر، 2017، 11:17 AM

ہندوستانی فورسز کا 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ہندوستانی فورسز کا 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کی تحصیل اڑی میں سرچ آپریشن کے دوران مزید تین علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سکیورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کی تحصیل اڑی میں سرچ آپریشن کے دوران مزید تین علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی فورسز نے اڑی کے گاؤں کلگی کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی۔ اس دوران بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں انہوں نے جوابی فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ۔

ہندوستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ آپریشن کے دوران مارنے جانے والے تینوں افراد غیر ملکی ہیں جو اس علاقے میں موجود تھے اور فورسز کو ان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ ایس ڈی پی او اڑی جاوید احمد نے بتایا کہ علاقے کا محاصرہ اب ختم کر دیا گیا ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

News ID 1875505

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha