15 جنوری، 2018، 11:13 AM

کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن میں 6 علیحدگی پسند ہلاک

کشمیر میں ہندوستانی فوج کے آپریشن میں 6 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے اڑی میں ہندوستانی فوج کے آپریشن میں 6 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے اڑی میں ہندوستانی فوج کے آپریشن میں 6 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے اڑی میں ہندوستانی فوج کے آپریشن میں 5 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے۔  علیحدگی پسندوں کی ہلاکت  کے بعد اڑی میں حالات کشیدہ ہیں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

کشمیری حکام  کے مطابق علیحدگی پسندوں کا تعلق شدت پسند تنظیم جیش محمد سے تھا اور وہ خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی ۔ اس دوران ضلع بھر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔ 

News ID 1878053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha