مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدارتی دفتر کے ذرائع ابلاغ کے معاون جناب پرویز اسماعیلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے آج نیویارک روانہ ہوں گےجہاں وہ بدھ کے دن جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر اس سفر میں امریکہ میں مقیم ایرانیوں، امریکہ کے مسلمان دانشوروں اور سیاسی اور ثقافتی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے صدر حسن روحانی میڈيا کے نمائندوں اور بعض امریکی ٹی وی چینلوں کے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ اسماعیلی نے کہا کہ صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور بعض دیگر ممالک کے صدور سے بھی دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔پرویز اسماعیلی نے کہا کہ صدر حسن روحانی میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف گفتگو کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے آج نیویارک روانہ ہوں گے۔
News ID 1875318
آپ کا تبصرہ