13 ستمبر، 2017، 7:20 PM

کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خود کش حملے میں 3 افراد ہلاک

 کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خود کش حملے میں 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خود کش بمبار نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت اسٹیڈیم کے اندر شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ جاری تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کسی کھلاڑی یا آفیشل کو نقصان نہیں پہنچا۔ افغان سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اہلکار نے اپنی جان کی قربانی دے کر حملہ آور کو اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے سے روکا جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق دھماکے کے بعد میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔ افغانستان میں شپاگیزا کرکٹ لیگ کے میچز 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

News ID 1875246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha