مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں مسافر ٹرین ڈمپر سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے میں70سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مسافر ٹرین اعظم گڑھ سے نئی دلی جا رہی تھی ۔ذرائع کے مطابق اتر پردیش میں ٹرین اورڈمپرمیں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں نو بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 70سےزائدافرادزخمی ہوگئے۔
ریاست اترپردیش میں پانچ دنوں کے دوران مسافر ٹرین کا یہ دوسرا حادثہ ہے ۔حادثے کے بعد پٹری سے اترنے والی بوگیوں سے تمام مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
حادثے کے باعث اس ٹریک پر آنے والی متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں یا ان کا رخ موڑ دیا گیا، جبکہ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔
اس سے قبل اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کے نزدیک ٹرین کی بوگیاں الٹنے سے23 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مسافر بردار ٹرین پوری شہر سے ہری دوار جارہی تھی کہ اسے مظفر نگر کے نزدیکی قصبے میں حادثہ پیش آیا۔
آپ کا تبصرہ