مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ٹرین نیو یارک سے میامی جا رہی تھی جب ریاست کیرولائنا کے دارالحکومت کولمبیا کے قریب ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث گاڑی کا انجن اور کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ایمٹریک ٹرین میں 139 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کا انجینئر اور کنڈیکٹر ہلاک جبکہ 116 مسافر زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ