مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شیعہ رہنما مقتدی صدر کے حامیوں نے بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے اس موقع پر بغداد کے باب الشرقی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ مقتدی صدر کے حامی عراق کے سیاسی ، انتخاباتی اور اداری نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ مقتدی صدر نے حال ہی میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
عراق کے شیعہ رہنما مقتدی صدر کے حامیوں نے بغداد کے التحریر اسکوائر پر مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1874341
آپ کا تبصرہ