25 جولائی، 2017، 11:17 AM

روس کا قطر کے بحران پر ثالثی کے لئے آمادگی کا اظہار

روس کا قطر کے بحران پر ثالثی کے لئے آمادگی کا اظہار

روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے قطر اور عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے قطر اور عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کر دی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر روس سے کہا جائے تو وہ عرب ممالک اور قطر کے درمیان ثالث بننے کے لیے تیار ہیں۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ بحران کے جلد حل میں دلچسپی رکھتے ہیں اور حل تمام فریقین کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔لاوروف نے کویتی امیر کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ثالثی کی کوششوں میں روس کی شرکت سود مند ہوسکتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ ادھر عرب ممالک کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں ترک صدر اردوغان کا دورہ بھی ناکام رہا ہے۔

News ID 1874106

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha