مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے عراقی وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا ہے کہ عراقی حکومت کو ملک کی ارضی سالمیت کا مکمل دفاع کرنا چاہیے تاکہ عراق خطے کے امن و امان میں اپنا اہم کردار ادا کرسکے اور اس کام کے لئےعراق میں قومی اور سیاسی اتحاد ضروری ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج اور رضاکار دستوں نے موصل میں اہم کامیابی حاصل کرکے اپنی طاقت اور قدرت کو ثابت کردیا ہے ۔ عراقی حکومت ، عوام اور فوج نے شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عراق میں دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ لاریجانی نے کہا کہ عراق کو اپنی ارضی سالمیت کے لئے اپنی عظیم ظرفیت سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔
اس ملاقات میں عراق کے وزير دفاع عرفان محمود الحیالی نے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی بھر پور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے موصل کی عظيم فتح میں ایران بھی شریک ہے۔ عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ عراق اپنی ارضي سالمیت کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کرےگا۔
آپ کا تبصرہ