مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید محمد علی حسینی نے امریکی سینیٹ کی طرف سے عراق کو تین خطوں میں تقسیم کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عراق کے داخلی امور میں امریکہ کی واضح مداخلت اور عراق کے اتحاد اور اس کی ارضی سالمیت کے خلاف قراردیا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ عراق کے بارے میں ابتدا ہی سے غلطیاں کرتا چلا آرہا ہے اور عراق کی تقسیم کا منصوبہ امریکہ کی ایک اور بڑي غلطی ہوگي ترجمان نے کہا کہ ایران عراق کی ارضی سالمیت اور اس کے اتحاد کا ہمیشہ سے حامی رہا ہے اور اب بھی عراق کی ارضی سالمیت کا احترام کرتا ہے حسینی نے کہا کہ عراق کے بارے میں ہر قسم کا فیصلہ عراقی عوام اور حکومت کو کرنا ہے نہ کہ امریکی سینیٹ کو کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ امریکہ اس قسم کے مسائل پیش کرکے خطے میں مزید بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہم امریکہ کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں
آپ کا تبصرہ