مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ کمیٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی اندر کی خبریں دینے والے 100سے زائد نامہ نگاروں پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کردیا ہے۔ صحافیوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے ادارے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے رپورٹ پر سوالات اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹرز کی اس انداز میں نشاندہی تنگ نظری کو ظاہر کرتی ہے۔دان جانسن کی سربراہی میں سینیٹ کمیٹی برائے ہوم لینڈ سکیورٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سامنے آنے والی خبروں کی لیکس پر ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جس میں 125 خبروں اور آرٹیکلز کا حوالہ دیتے ہوئے 100 سے زائد صحافیوں کے نام بھی دیئے ہیں جنہوں نے یہ خبریں دے کر مبینہ طور پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے تیاری میں کوئی سائنٹیفک طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا بلکہ اس میں سیاسی عنصر نمایاں ہے، جس میں معلومات کے اظہار اور قومی سلامتی کے درمیان غلط مثال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
امریکہ میں 100سے نامہ نگاروں پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد
امریکی سینیٹ کمیٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی اندر کی خبریں دینے والے 100سے زائد نامہ نگاروں پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کردیا ہے۔
News ID 1873854
آپ کا تبصرہ