8 جولائی، 2017، 4:19 PM

ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری

ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری

فلسطین کی تنظیم حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی ٹھوس اور بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ایران واحد ملک ہے جو فلسطینیوں کی صداقت کے ساتھ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں فلسطین کی تنظیم حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی ٹھوس اور بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ایران واحد ملک ہے جو فلسطینیوں کی صداقت کے ساتھ حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔فوزی برہوم نے یونسکو کی جانب سے بیت المقدس کو مقبوضہ شہر قراردینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کا بیت المقدس سے کوئ تعلق نہیں ہے اور یونسکو کی رپورٹ سے ظاہر ہوگیا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی شہر ہے جس پر اسرائيل نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔ فوزی برہوم نے کہا کہ یونسکو کو حقیقت پر مبنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد اسرائیل اور صہیونی حکام کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ فوزی برہوم نے کہا کہ یونسکو کی رپورٹ کےبعد اسرائیل کا دسیوں سال کا جھوٹا پروپیگنڈہ برملا ہوگیا ہے۔ فوزی برہوم نے حال ہی میں قطر اور دیگر عرب ممالک میں پیش آنے والے بحران کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم قطر کا بہت زيادہ احترام کرتے ہیں ہم عرب ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آپس میں متحد ہوجائیں اور ملکر خطے میں امریکی اور اسرائیلی سازشوں کامقابلہ کریں۔ فوزی برہوم نے فلسطین کے بارے میں ایران کے مثبت اور تعمیری نقش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی مدد اور حمایت قابل قدر اور قابل تعریف ہے۔  

News ID 1873726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha