1 جولائی، 2017، 1:22 PM

ترکی نے ایک بار پھر قطر کے تحفظ کا اعلان کیا

ترکی نے ایک بار پھر قطر کے تحفظ کا اعلان کیا

ترکی کے وزیر دفاع نے انقرہ میں قطری وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ قطر کے حقوق کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر دفاع نے انقرہ میں قطری وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ قطر کے حقوق کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ ترک وزیر دفاع نے انقرہ میں وزارت دفاع کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں کہا کہ خلیجی ممالک آپسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعہ حل کریں ۔ وہ آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ان کے درمیان اختلافات کو سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے طے کر لیا جائے گا۔ بات چیت کے دوران قطر کے حقوق کا بھی احترام کیا جائے گا۔

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، مصر اور بحرین نے قطر سے اپنے سیاسی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کو تنہا کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔ترکی نے متعدد طیاروں اور ایک مال بردار بحری جہاز کے ذریعے قطر کو خوراک اور امداد روانہ کی ہے جبکہ ایران نے بھی قطر کو اپنی تین بندرگاہوں کے استعمال کی اجازت دیدی ہے اور کئی ٹن غذائی مواد قطر بھجوادیا ہے۔

News ID 1873568

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha