1 جولائی، 2017، 12:50 AM

امریکی صدر کا شمالی کوریا کے بارے میں پیمانہ صبر لبریز

امریکی صدر کا شمالی کوریا کے بارے میں پیمانہ صبر لبریز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو واضح الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو واضح الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کو روکنے کیلئے انتہائی اقدام اٹھانا نا گزیر ہو چکا ہے۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا  کی نظر میں انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اس لیے اب دفاعی اقدامات کے حوالے سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ہم سفارتی ، سکیورٹی اور معاشی سطح پر اس کا مقابلہ کر رہے ہیں لیکن اب شمالی کوریا کا مکمل ناطقہ بند کردیں گے۔ امریکی صدر نے عالمی طاقتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اتحادی اور دنیا کے تمام ذمہ دار ممالک شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو کامیاب بنائیں۔ ذرائع کے مطابق یہ امریکہ ہے جشس کی نظر میں انسانی زندگی کی کوئی قدر نہیں  اور امریکی وحشیانہ جرائم کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہزارون افراد موت کے گھاٹ اترے جاتے ہیں۔

News ID 1873556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha