28 جون، 2017، 6:19 PM

عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان کی سلامی کے لئے خطرہ قراردیدیا

عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان کی سلامی کے لئے خطرہ قراردیدیا

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قوم نواز شریف کو مجرم تسلیم کرچکی ہے اور اگر کرپٹ وزیراعظم عہدے پر برقرار رہا تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نواز شریف کو مجرم تسلیم کرچکی ہے اور اگر کرپٹ وزیراعظم عہدے پر برقرار رہا تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی۔عمران خان نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر حملے کیے جارہے ہیں، جے آئی ٹی پر تنقید کا مطلب سپریم کورٹ پر تنقید ہے، حکومت نے عدلیہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو میری ایک کال پر پورا پاکستان باہر نکل آئے گا، لوگ خاموشی سے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ کے ملزم ہیں جن کے خلاف فوجداری تحقیقات ہورہی ہیں جو کرپشن سے زیادہ سنگین جرم ہے، نواز شریف جے آئی ٹی میں 13 سوالات میں سے ایک کا بھی جواب دینے میں ناکام ہوگئے، الٹا کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی میرے سوالات کا جواب نہیں دے رہی، مریم نواز سمیت شریف خاندان کو جے آئی ٹی میں گھسیٹنے کے قصور وار خود نواز شریف ہیں، انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے مرحوم والد اور بے چارے بچوں کو گھسیٹ لیا، حکومت کو پتہ ہے کہ فیصلہ اس کے خلاف آئے گا اس لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جارہا ہے۔

News ID 1873507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha