مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحیرہ روم میں تعینات روسی جنگی کشتی نے شام کے علاقہ تدمر میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ رائٹرز نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے اپنی جنگی کشتی سے 4 کروز میزائل داعش کے ٹھکانوں پر داغے ہیں جن سے داعش کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے بھی اس حملے کی تائيد کردی ہے۔ روس نے اس حملے سے قبل امریکہ، ترکی اور اسرائیل کو آگاہ کردیا تھا۔
بحیرہ روم میں تعینات روسی جنگی کشتی نے شام کے علاقہ تدمر میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
News ID 1872868
آپ کا تبصرہ