مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی افغانستان میں ٹریفک کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثہ صوبہ پروان کے ضلع سلانگ میں اس وقت پیش آیا جب ایک پک اپ ٹرک جس پر ایک ہی خاندان کے 15 افراد سوار تھے، بے قابو ہو کر دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ادھر صوبائی خاتون ترجمان وحیدہ شاکر کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
شمالی افغانستان میں ٹریفک کے حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1872823
آپ کا تبصرہ