مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 17 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام ميں داعش کے خلاف امریکی نام نہاد اتحاد داعش کے بہانے عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی اتحادی فورسز نے ایک مسافر بس پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس وحشیانہ حملے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ہلاک اور زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 17 عام شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1872806
آپ کا تبصرہ