15 مئی، 2017، 12:10 AM

امریکہ اور سعودی عرب کا ایران کے خلاف اتحاد بنانے کا اعلان

امریکہ اور سعودی عرب کا ایران کے خلاف اتحاد بنانے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف اتحاد بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کا مقصد ایران کے خلاف اتحاد کا قیام ہے سعودی عرب ایران کے خلاف اتحاد کے قیام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے این بی سی کے ساتھ گفتگو میں  سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ ملکر ایران کے خلاف اتحاد بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کا مقصد ایران کے خلاف اتحاد کا قیام ہے سعودی عرب ایران کے خلاف اتحاد کے قیام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب، اسرائيل اور ویٹیکن کے دورے کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا سعودی عرب کا دورہ بہت ہی اہم ہے کیونکہ سعودی عرب ایران کے خلاف اتحاد بنانا چاہتا ہے اور امریکہ بھی اس اتحاد کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔امریکی وزير خارجہ نے سعودی عرب کے یمن اور اسرائیل کے فلسطین میں سنگین اور وحشیانہ جرائم پر پردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ اسرائيل اور سعودی عرب خطے میں امن کے قیام کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہے ہیں جبکہ ایران خطے میں بد امنی پھیلا رہا ہے۔  امریکی وزیر خارجہ نے دنیا بھر میں امریکی اور اس کے اتحادی ممالک کے جرائم کو چھپاتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو القاعدہ اور داعش کے خلاف استقامت کا مظآہرہ کرنا چاہیے جبکہ القاعدہ اور داعش امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی پیداوار ہیں۔

News ID 1872487

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha