10 جولائی، 2017، 3:18 PM

امریکی وزیر خارجہ کا کویت، قطر اور سعودی عرب کا دورہ

امریکی وزیر خارجہ کا کویت، قطر اور سعودی عرب کا دورہ

امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کویت، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کویت، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے مطابق امیرکی وزیر خارجہ آج کویت کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ قطر اور 4 عرب ممالک میں جاری کشیدگی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ کویت کے بادشاہ کی دعوت پر کویت کا سفر کررہے ہیں۔ واضح  رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصرنے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قطر سےتعلق منقطع کرنے والے تمام عرب ممالک نے اپنی سرحدوں کو بند کرتے ہوئے قطری باشندوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔سعودی عرب کی جانب سے سرحد کو بند کرنے کےبعد خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ قطر میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران پیداہوجائے گا لیکن ایران اور ترکی نے قطر کی مدد کرتے ہوئے وہاں کئی ٹن مواد غذائی پہنچا دیا جس کے بعد سعودی عرب اور اس کے حامی تین عرب ممالک کا قطر کے خلاف ناپاک منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اپنے ہمسایہ ممالک اور اسلامی عربی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی امریکی اسرائيلی پالیسی پر گامزن ہے۔

News ID 1873773

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha