مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دو خود کش بمبار خواتین نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نائیجیریا کی ریاست بورنو کا میدوگوری ریجن میں ایک تقریب میں داخل ہوکر دھماکہ کیا۔
دھماکہ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام نے اس کاروائی کے لیے وہابی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
نائیجیریا میں خودکش دھماکوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1872280
آپ کا تبصرہ