4 مئی، 2017، 12:11 AM

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے ایک روزہ دورے کے دوران پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستان کے ایک روزہ دورے کے دوران پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں پاک ایران سرحد کو دہشت گردعناصر سے محفوظ بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے ایرانی وزیر خارجہ سےخطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھاکہ پاکستان ایران سے مستحکم تعلقات کے لئے پرعزم ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزير اعظم نواز شریف، پارلیمنٹ کے اسپیکر ایاد صادق، وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

News ID 1872240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha