1 مئی، 2017، 1:40 PM

راولپنڈی میں میں پولیس کارروائی کے دوران 2 وہابی دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں میں پولیس کارروائی کے دوران 2 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران دو وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تھانہ صدر واہ کے ایس ایچ او یاسر ربانی کے مطابق پنڈ ملہی روڈ پر رینجرز آپریشن کے دوران فائرنگ سے دووہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز،پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ کومبنگ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران ایک گھر سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی،اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس کے بعد پولیس اور رینجرز نے گھر کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں کو موقع پر طلب کر لیا اور گھر کی تلاشی لی گئی۔ایس ایچ او یاسر ربانی کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی شناخت عصمت اور محمد عباس کے نام سے ہوئی ہے،دونوں مبینہ دہشت گردوں کا تعلق چارسدہ اور پشاور ہے۔دونوں مبینہ دہشت گرد زیر تعمیر مکان میں رہائش پذیر تھے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں جن کی کال ریکارڈز تفصیلات لی جا رہی ہیں جبکہ دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد مدارس اور ادارے پاکستان کو کمزور بنا رہے ہیں ۔

News ID 1872185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha