مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دار الحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ بغداد کے مشہور سیاحتی مرکز شارع ابو نواس میں ہوا ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ اور بغداد آپریشنز کمانڈ کے ترجمان سعد معن نے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تقریبا 5افراد کواسپتال لایا گیا ہے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے بغداد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کہ داعش میدان جنگ میں اپنی شکست کا عام شہریوں سے بدلہ لے رہی ہے۔
عراق کے دار الحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور5 زخمی ہوگئے ہیں ۔
News ID 1872126
آپ کا تبصرہ