26 اپریل، 2017، 12:19 AM

روس نے شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو بےبنیاد قراردیدیا

روس نے شام کے خلاف امریکی پابندیوں کو بےبنیاد قراردیدیا

روس کے نائب وزیر خارجہ نے شام کے 271 افراد کے خلاف امریکی پابندیوں کو بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے جن الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہی نہیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نائب وزیر خارجہ گنادی گیٹلوف نے شام کے 271 افراد کے خلاف امریکی پابندیوں کو بےبنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ نے جن الزامات کے تحت پابندیاں عائد کی ہیں وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ شام کے پاس کیمیائی ہتھیار موجود ہی نہیں ہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے 4 اپریل کو شام کے صوبہ ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استمعال کے بارے میں غیر جانبدار کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کی جس پر امریکہ نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ اور ادلب میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر واویلا مجانے والے غیر جانبدار تحقیقات اور تفتیش کے حق میں نہیں ہیں وہ صرف شامی حکومت پر بے بنیاد الزامات عائد کرکے رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں۔

News ID 1872061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha