مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے کو گھر کے محافظ نے ہی قتل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے عمر شہاب کو گھر کے محافظ فقیر محمد نے رسی سے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا اور پھر خود کو ایک کمرے میں بند کردیا، بعد ازاں ملزم نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی اور اعتراف جرم بھی کر لیا۔ ملزم فقیر محمد کا کہنا تھا کہ اسے 2 لاکھ روپے کی ضرورت تھی اور اس نے ڈی آئی جی شہاب مظہر کی اہلیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ مجھے قرض اتارنے کے لئے رقم چاہیے لیکن ان کے منع کرنے پر عمر شہاب سے جھگڑا ہو گیا اور پھر طیش میں آ کر اسے قریب پڑی رسی سے پھندا لگا کر قتل کردیا۔ فقیر محمد گزشتہ 5 ماہ سے ڈی آئی جی شہاب کے گھر پر ملازمت کر رہا تھا اور اس کا تعلق کشمور سے ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں ڈی آئی جی پشاور شہاب مظہر کے بیٹے کو گھر کے محافظ نے ہی قتل کر دیا ہے۔
News ID 1871965
آپ کا تبصرہ